(اے حبیبِ مکرّم! آپ کے) والد (آدم یا ابراہیم علیہما السلام) کی قَسم اور (ان کی) قَسم جن کی ولادت ہوئی٭، ٭ یعنی آدم علیہ السلام کی ذریّتِ صالحہ یا آپ ہی کی ذات گرامی جن کے باعث یہ شہرِ مکہ بھی لائقِ قَسم ٹھہرا ہے۔
English Sahih:
And [by] the father and that which was born [of him],
1 Abul A'ala Maududi
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی
2 Ahmed Raza Khan
اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو
3 Ahmed Ali
اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے
4 Ahsanul Bayan
اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اولاد کی (١)
٣۔١ بعض نے اس سے مراد حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد لی ہے اور بعض کے نزدیک یہ عام ہے، ہر باپ اور اس کی اولاد اس میں شامل ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
6 Muhammad Junagarhi
اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور قَسم کھاتا ہوں باپ (آدم(ع)) کی اوراس کی اولاد کی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تمہارے باپ آدم علیھ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم
9 Tafsir Jalalayn
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ﴾ یعنی آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی قسم! اور جس چیز پر قسم کھائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur ( qasam khata hun ) baap ki aur uss ki aulad ki ,