Skip to main content

وَرَفَعْنَا لَـكَ ذِكْرَكَۗ

And We raised high
وَرَفَعْنَا
اور بلند کیا ہم نے
for you
لَكَ
تیرے لئے
your esteem
ذِكْرَكَ
تیرا ذکر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا

English Sahih:

And raised high for you your repute.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا۔ (۱)

٤۔۱یعنی جہاں اللہ کا نام آتا ہے وہیں آپ کا نام بھی آتا ہے، مثلا اذان، نماز، دیگر بہت سے مقامات پر، گزشتہ کتابوں میں آپ کا تذکرہ اور صفات کی تفصیل ہے۔ فرشتوں میں آپ کا ذکر خیر ہے آپ کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا اور اپنی اطاعت کے ساتھ آپ کی اطاعت کا بھی حکم دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تمہارا ذکر بلند کیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہمنے تیرا ذکر بلند کر دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور آپ(ص) کے ذکر (آوازہ) کو بلند کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آپ کے ذکر کو بلند کردیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا،