خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ
He created
خَلَقَ
پیدا کی
man
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان کو
from
مِنْ
سے
a clinging substance
عَلَقٍ
جمے ہوئے خون (سے)
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
English Sahih:
Created man from a clinging substance.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو
احمد علی Ahmed Ali
انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ (۱)
۲۔۱مخلوقات میں سے بطور خاص انسان کی پیدائش کا ذکر فرمایا جس سے اس کا شرف واضح ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(بالخصوص) انسان کو جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا،