Skip to main content

رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ

A Messenger
رَسُولٌ
ایک رسول
from
مِّنَ
سے
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی طرف (سے)
reciting
يَتْلُوا۟
جو پڑھتا ہے
pages
صُحُفًا
صحیفے
purified
مُّطَهَّرَةً
پاکیزہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے

English Sahih:

A Messenger from Allah, reciting purified scriptures

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے

احمد علی Ahmed Ali

یعنی ایک رسول الله کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تعالٰی کا ایک رسول (١) جو پاک آسمانی کتاب پڑھے۔ (۲)

٢۔۱حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
۲ یعنی قرآن مجید جو لوح محفوظ میں پاک صحیفوں میں درج ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ کا ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یعنی اللہ کا ایک رسول(ع) جو انہیں پاک و پاکیزہ صحیفے پڑھ کر سنا ئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اللہ کی طرف کا نمائندہ جو پاکیزہ صحفیوں کی تلاوت کرے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(وہ دلیل) اﷲ کی طرف سے رسول (آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں جو (ان پر) پاکیزہ اوراقِ (قرآن) کی تلاوت فرماتے ہیں،