اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی
2 Ahmed Raza Khan
اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی
3 Ahmed Ali
اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی
4 Ahsanul Bayan
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (١)
٤۔۱حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ آیت تلاوت فرمائی اور صحابہ سے پوچھا کہ جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں صحابہ نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس کی خبریں یہ ہیں کہ جس بندے یا بندی نے زمین کی پشت پر جو کچھ کیا ہوگا، اس کی گواہی دے گی۔ کہے گی فلاں فلاں شخص نے فلاں فلاں عمل، فلاں فلاں دن میں کیا تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی
6 Muhammad Junagarhi
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن وہ اپنی تمام خبریں بیان کرے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن وہ اپنی خبریںبیان کرے گی
9 Tafsir Jalalayn
اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی
10 Tafsir as-Saadi
﴿یَوْمَیِٕذٍ تُحَدِّثُ﴾ اس دن زمین بیان کرے گی ﴿ اَخْبَارَہَا﴾” اپنی خبریں۔“ یعنی عمل کرنے والوں کے اچھے برے اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں نے اس کی پیٹھ پر کیے ہیں ، کیونکہ زمین بھی ان گواہوں میں شمار ہوگی جو بندوں کے خلاف ان کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔ یہ سب اس لیے ہوگا ﴿بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَہَا﴾ کہ اللہ تعالیٰ اس کو حکم دے گا کہ وہ ان تمام اعمال کے بارے میں خبر دے جو اس کی سطح پر کیے گئے ہیں۔ پس زمین اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرے گی۔