Skip to main content

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِۗ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ

And not
وَمَا
اور نہیں
is
كَانَ
ہے
for a soul
لِنَفْسٍ
کسی انسان کے لیے
to
أَن
کہ
believe
تُؤْمِنَ
وہ ایمان لاسکے
except
إِلَّا
مگر
by (the) permission
بِإِذْنِ
اذن کے ساتھ
(of) Allah
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
And He will place
وَيَجْعَلُ
اور وہ ڈال دیتا ہے
the wrath
ٱلرِّجْسَ
گندگی کو
on
عَلَى
پر
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں
(do) not
لَا
جو نہیں لیتے
use reason
يَعْقِلُونَ
عقل سے کام

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لا سکتا، اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ ان پر گندگی ڈال دیتا ہے

English Sahih:

And it is not for a soul [i.e., anyone] to believe except by permission of Allah, and He will place defilement upon those who will not use reason.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لا سکتا، اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ ان پر گندگی ڈال دیتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور کسی جان کی قدرت نہیں کہ ایمان لے آئے مگر اللہ کے حکم سے اور عذاب ان پر ڈالنا ہے جنہیں عقل نہیں،

احمد علی Ahmed Ali

اورکسی کے بھی بس میں نہیں کہ الله کے حکم کے سوا ایمان لے آئے اور الله انکے لیے کفر کا فیصلہ کرتا ہے جو نہیں سوچتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

حالانکہ کسی شخص کا ایمان لانا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالٰی بےعقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے (١)

١٠٠۔١ گندگی سے مراد عذاب یا کفر ہے۔ یعنی جو لوگ اللہ کی آیات پر غور نہیں کرتے، وہ کفر میں مبتلا رہتے ہیں اور یوں عذاب کے مستحق قرار پاتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

حالانکہ کسی شخص کو قدرت نہیں ہے کہ خدا کے حکم کے بغیر ایمان لائے۔ اور جو لوگ بےعقل ہیں ان پر وہ (کفر وذلت کی) نجاست ڈالتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

حاﻻنکہ کسی شخص کا ایمان ﻻنا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کوئی بھی متنفس ایسا نہیں ہے جو اللہ کے اذن کے بغیر ایمان لے آئے اور اللہ ان لوگوں پر (کفر و شرک) کی نجاست ڈال دیتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور کسی نفس کے امکان میں نہیں ہے کہ بغیر اجازت و توفیق پروردگار کے ایمان لے آئے اور وہ ان لوگوں پر خباثت کو لازم قرار دے دیتا ہے جو عقل استعمال نہیں کرتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور کسی شخص کو (اَز خود یہ) قدرت نہیں کہ وہ بغیر اِذنِ الٰہی کے ایمان لے آئے۔ وہ (یعنی اللہ تعالی) کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو (حق کو سمجھنے کے لئے) عقل سے کام نہیں لیتے،