Skip to main content

لَهُمُ الْبُشْرٰى فِى الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِى الْاٰخِرَةِۗ لَا تَبْدِيْلَ لِـكَلِمٰتِ اللّٰهِۗ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُۗ

For them
لَهُمُ
ان کے لیے
(are) the glad tidings
ٱلْبُشْرَىٰ
خوشخبری ہے
in
فِى
میں
the life
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی
(of) the world
ٱلدُّنْيَا
دنیا کی
and in
وَفِى
اور میں
the Hereafter
ٱلْءَاخِرَةِۚ
آخرت
No
لَا
نہیں ہے
change
تَبْدِيلَ
تبدیل ہونا
(is there) in the Words
لِكَلِمَٰتِ
کلمات کو
(of) Allah
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
That
ذَٰلِكَ
یہی
is
هُوَ
وہ
the success
ٱلْفَوْزُ
کامیابی ہے
the great
ٱلْعَظِيمُ
جو بڑی ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دُنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں ان کے لیے بشارت ہی بشارت ہے اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے

English Sahih:

For them are good tidings in the worldly life and in the Hereafter. No change is there in the words [i.e., decrees] of Allah. That is what is the great attainment.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دُنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں ان کے لیے بشارت ہی بشارت ہے اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

انہیں خوشخبری ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں، اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے،

احمد علی Ahmed Ali

ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے الله کی باتوں میں تبدیلی نہیں ہوتی یہی بڑی کامیابی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان کے لئے دنیاوی زندگی میں بھی (١) اور آخرت میں بھی خوشخبری ہے اللہ تعالٰی کی باتوں میں کچھ فرق ہوا نہیں کرتا۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔

٦٤۔١دنیا میں خوشخبری سے مراد، رؤیائے صادقہ ہیں یا وہ خوشخبری ہے جو موت کے فرشتے ایک مومن کو دیتے ہیں، جیسا کہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ خدا کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوش خبری ہے اللہ تعالیٰ کی باتوں میں کچھ فرق ہوا نہیں کرتا۔ یہ بڑی کامیابی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کے کلمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی یہی بڑی کامیابی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے لئے زندگانی دنیا اور آخرت دونوں مقامات پر بشارت اور خوشخبری ہے اور کلمات خدا میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے اور یہی درحقیقت عظیم کامیابی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ان کے لئے دنیا کی زندگی میں (بھی عزت و مقبولیت کی) بشارت ہے اور آخرت میں (بھی مغفرت و شفاعت کی/ یا دنیا میں بھی نیک خوابوں کی صورت میں پاکیزہ روحانی مشاہدات ہیں اور آخرت میں بھی حُسنِ مطلق کے جلوے اور دیدار)، اللہ کے فرمان بدلا نہیں کرتے، یہی وہ عظیم کامیابی ہے،