Skip to main content

اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَٮِٕذٍ لَّخَبِيْرٌ

Indeed
إِنَّ
بیشک
their Lord
رَبَّهُم
رب ان کا
about them
بِهِمْ
ساتھ ان کے
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
(is) surely All-Aware
لَّخَبِيرٌۢ
البتہ باخبر ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا

English Sahih:

Indeed, their Lord with them, that Day, is [fully] Aware.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے

احمد علی Ahmed Ali

بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا (۱)

۱۱۔۱یعنی جو رب ان کو قبروں سے نکال لے گا ان کے سینوں کے رازوں کو ظاہر کر دے گا اس کے متعلق ہر شخص جان سکتا ہے کہ وہ کتنا باخبر ہے؟ اور اس سے کوئی چیز مخفی نہیں پھر وہ ہر ایک کو اس کے عملوں کے مطابق اچھی یا بری جزا دے گا۔ یہ گویا ان اشخاص کو تنبیہ ہے جو رب کی نعمتیں تو استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے، اسکی ناشکری کرتے ہیں۔ اسی طرح مال کی محبت میں گرفتار ہو کر مال کے وہ حقوق ادا نہیں کرتے جو اللہ نے اس میں دوسرے لوگوں کے رکھے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس دن ان کا پروردگار ان کے حالات سے بڑا باخبر ہوگا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ان کا رب اس دن ان (کے اعمال) سے خوب خبردار ہوگا،