٨۔١ خَیْر،ُ سے مراد مال ہے، اور ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
6 Muhammad Junagarhi
یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بڑا سخت (گرفتار) ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
9 Tafsir Jalalayn
وہ تو مال کی سخت محبت کرنے والا ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاِنَّہٗ ﴾اور بلاشبہ انسان﴿لِحُبِّ الْخَیْرِ ﴾مال کی محبت میں﴿لَشَدِیْدٌ﴾ ” بہت سخت ہے۔“ یعنی مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اور مال کی محبت ہی اس کے لیے حقوق واجبہ کو ترک کرنے کی موجب بنی اور یوں اس نے اپنی شہوت نفس کو اپنے رب کی رضا پر ترجیح دی۔ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ اس نے اپنی نظر کو صرف اسی دنیا پر مرکوز رکھا اور آخرت سے غافل رہا ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یوم وعید کا خوف دلاتے ہوئے فرمایا : ﴿اَفَلَا یَعْلَمُ﴾ یعنی اپنے آپ کو طاقت ور سمجھنے والا یہ شخص، کیانہیں جانتا؟ ﴿ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ﴾جب اللہ تعالیٰ قبروں میں سے مردوں کو ان کے حشر ونشر کے لیے نکالے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur haqeeqat yeh hai kay woh maal ki mohabbat mein boht paka hai .