Skip to main content

اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاۤءِ وَالصَّيْفِۚ

Their familiarity
إِۦلَٰفِهِمْ
مانوس کرنا ان کو
(with the) journey
رِحْلَةَ
سفر میں
(of) winter
ٱلشِّتَآءِ
سردی کے
and summer
وَٱلصَّيْفِ
اور گرمی کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس

English Sahih:

Their accustomed security [in] the caravan of winter and summer.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا (رغبت دلائی)

احمد علی Ahmed Ali

ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یعنی انہیں سردی اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔ (۱)

(۱) ایلاف کے معنی ہیں مانوس اور عادی بنانا، یعنی اس کام سے کلفت اور نفرت کا دور ہو جانا قریش کا گزران کا ذریعہ تجارت تھی، سال میں دو مرتبہ ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیاء تجارت لاتا، سردیوں میں یمن، جو گرم علاقہ تھا اور گرمیوں میں شام کی طرف جو ٹھنڈا تھا خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے اہل عرب انکی عزت کرتے تھے۔ اسلیے یہ قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اللہ تعالٰی اس سورت میں قریش کو بتلا رہا ہے کہ تم جو گرمی، سردی میں دو سفر کرتے ہو تو ہمارے اس احسان کی وجہ سے کہ ہم نے تمہیں مکے میں امن عطا کیا ہے اور اہل عرب میں معزز بنایا ہوا ہے۔ اگر یہ چیز نہ ہوتی تو تمہارا سفر ممکن نہ ہوتا۔ اور اصحاب الفیل کو بھی ہم نے اسی لیے تباہ کیا ہے کہ تمہاری عزت بھی برقرار رہے اور تمہارے سفروں کا سلسلہ بھی، جس کے تم خوگر ہو، قائم رہے، اگر ابرہہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو تمہاری عزت و سیادت بھی ختم ہو جاتی اور سلسلہ سفر بھی منقطع ہو جاتا۔ اس لیے تمہیں چاہیے کہ صرف اسی بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔ (اس کے شکریہ میں)

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یعنی جاڑے اور گرمی کے تجارتی سفر سے مانوس کر دیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہیں سردیوں اور گرمیوں کے (تجارتی) سفر سے مانوس کر دیا،