الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں
English Sahih:
[But] who are heedless of their prayer.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں
احمد علی Ahmed Ali
جو اپنی نماز سے غافل ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جو اپنی نماز سے غافل ہیں (١)
٥۔١ اس مراد وہ لوگ ہیں نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں یا پہلے پڑھتے رہے پھر سست ہوگئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنوں وقت میں نہیں پڑھتے۔ جب جی چاہتا ہے پڑھ لیتے ہیں یا تاخیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیتے ہیں یا خشوع خضوع کے ساتھ نہیں پڑھتے۔ یہ سارے ہی مفہوم اس میں آ جاتے ہیں اس لیے نماز کی مذکورہ ساری ہی کوتاہیوں سے بچنا چاہیے۔ کہاں اس مقام پر ذکر کرنے سے یہ بھی واضح ہے کہ نماز میں ان کوتاہیوں کے مرتکب وہی لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کی جزا اور حساب کتاب پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لیے منافقین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔(وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰى ۙ يُرَاۗءُوْنَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِيْلًا ١٤٢ۡۙ) 4۔النساء;142)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جو اپنی نماز سے غافل ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو اپنی نماز (کی ادائیگی) میں غفلت برتتے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)،