کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، میں تم پر دردناک دن کے عذاب (کی آمد) کا خوف رکھتا ہوں،
English Sahih:
That you not worship except Allah. Indeed, I fear for you the punishment of a painful day."
1 Abul A'ala Maududi
کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ورنہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر ایک روز دردناک عذاب آئے گا"
2 Ahmed Raza Khan
کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو، بیشک میں تم پر ایک مصیبت والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
3 Ahmed Ali
کہ الله کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بے شک میں تم پر دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
4 Ahsanul Bayan
کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو (١) مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے (٢)۔
٢٦۔١ یہ وہی دعوت توحید ہے جو ہر نبی نے آ کر اپنی اپنی قوم کو دی۔ جس طرح فرمایا (وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْٓ اِلَيْهِ اَنَّهٗ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ 25) 21۔ الانبیاء;25) جو پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے، ان کی طرف یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، پس میری ہی عبادت کرو۔ ٢٦۔ ٢ یعنی اگر مجھ پر ایمان نہیں لائے اور اس دعوت توحید کو نہیں اپنایا تو عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکو گے،
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے
6 Muhammad Junagarhi
کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو، مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور یہ کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو (ورنہ) میں تمہارے بارے میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یہ کہ خبردار تم اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا کہ میں تمہارے بارے میں دردناک دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں
9 Tafsir Jalalayn
کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّـهَ ﴾ ” کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔“ یعنی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی عبادت کو خالص کرو اور تمام باطل معبودوں کو چھوڑ دو جن کی بندگی کی جاتی ہے۔ ﴿إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ ﴾ ” مجھے تمہاری نسبت درد ناک عذاب کا اندیشہ ہے۔“ یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کی توحید کو قائم نہیں کرتے اور میری اطاعت نہیں کرتے تو مجھے تم پر درد ناک عذاب کا ڈر ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
kay Allah kay siwa kissi aur ki ibadat naa kero . yaqeen jano mujhay tum per aik dukh denay walay din kay azab ka andesha hai .