Skip to main content

كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا ۗ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ

As if
كَأَن
گویا کہ
not
لَّمْ
نہیں
they (had) prospered
يَغْنَوْا۟
وہ بسے تھے
therein
فِيهَآۗ
ان میں
So
أَلَا
خبردار
away
بُعْدًا
دوری ہے
with Madyan
لِّمَدْيَنَ
مدین کے لیے
as
كَمَا
جیسا کہ
was taken away
بَعِدَتْ
دور ہوئے
the Thamud
ثَمُودُ
ثمود

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے سنو! مدین والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے

English Sahih:

As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے سنو! مدین والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے، ارے دُور ہوں مدین جیسے دور ہوئے ثمود

احمد علی Ahmed Ali

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے خبردار مدین پر پھٹکار ہے جیسے ثمود پر پھٹکار ہوئی تھی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

گویا کہ وہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے، آگاہ رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری (١) ہو جیسی دوری ثمود کو ہوئی۔

٩٥۔١ یعنی لعنت، پھٹکار، اللہ کی رحمت سے محرومی اور دوری۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

گویا کہ وه ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے، آگاه رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری ہو جیسی دوری ﺛمود کو ہوئی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

گویا وہ ان میں کبھی آباد ہوئے ہی نہ تھے۔ آگاہ ہو۔ ہلاکت و بربادی ہے مدین کیلئے جس طرح ہلاکت تھی قومِ ثمود کے لیے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جیسے کبھی یہاں بسے ہی نہیں تھے اور آگاہ ہوجاؤ کہ قوم مدین کے لئے ویسے ہی ہلاکت ہے جیسے قوم ثمود ہلاک ہوگئی تھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

گویا وہ ان میں کبھی بسے ہی نہ تھی۔ سنو! (اہلِ) مدین کے لئے ہلاکت ہے جیسے (قومِ) ثمود ہلاک ہوئی تھی،