Skip to main content

وَمَاۤ  اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ

And not
وَمَآ
اور نہیں
most
أَكْثَرُ
اکثر
(of) the mankind
ٱلنَّاسِ
لوگ
even though
وَلَوْ
خواہ تم
you desire
حَرَصْتَ
حریص ہو
(will be) believers
بِمُؤْمِنِينَ
ایمان لانے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر تم خواہ کتنا ہی چاہو اِن میں سے اکثر لوگ مان کر دینے والے نہیں ہیں

English Sahih:

And most of the people, although you strive [for it], are not believers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر تم خواہ کتنا ہی چاہو اِن میں سے اکثر لوگ مان کر دینے والے نہیں ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اکثر آدمی تم کتنا ہی چاہو ایمان نہ لائیں گے،

احمد علی Ahmed Ali

اور اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں خواہ تو کتنا ہی چاہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

گو آپ لاکھ چاہیں۔ لیکن اکثر لوگ ایماندار نہ ہیں نہ ہونگے (١)۔

١٠٣۔ ١ یعنی اللہ تعالٰی آپ کو پچھلے واقعات سے آگاہ فرما رہا ہے تاکہ لوگ ان سے عبرت پکڑیں اور اللہ کے پیغمبروں کا راستہ اختیار کر کے نجات ابدی کے مستحق بن جائیں۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے کیونکہ وہ گذشتہ قوموں کے واقعات سنتے ہیں لیکن عبرت پذیری کے لئے نہیں، صرف دلچسپی اور لذت کے لئے، اس لئے وہ ایمان سے، محروم ہی رہتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور بہت سے آدمی گو تم (کتنی ہی) خواہش کرو ایمان لانے والے نہیں ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

گو آپ لاکھ چاہیں لیکن اکثر لوگ ایمان دار نہ ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور آپ کتنا ہی حرص کریں (اور کتنا ہی چاہیں) مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آپ کسی قدر کیوں نہ چاہیں انسانوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں اگرچہ آپ (کتنی ہی) خواہش کریں،