Skip to main content

وَمَا تَسْــَٔلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۗ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّـلْعٰلَمِيْنَ

And not
وَمَا
اور نہیں
you ask them
تَسْـَٔلُهُمْ
تم سوال کرتے ان سے
for it
عَلَيْهِ
اس پر
any
مِنْ
کسی
reward
أَجْرٍۚ
اجر کا
Not
إِنْ
نہیں ہے
(is) it
هُوَ
وہ
but
إِلَّا
مگر
a reminder
ذِكْرٌ
ایک ذکر
to the worlds
لِّلْعَٰلَمِينَ
سارے جہان والوں کے لئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

حالانکہ تم اس خدمت پر ان سے کوئی اجرت بھی نہیں مانگتے ہو یہ تو ایک نصیحت ہے جو دنیا والوں کے لیے عام ہے

English Sahih:

And you do not ask of them for it any payment. It is not except a reminder to the worlds.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

حالانکہ تم اس خدمت پر ان سے کوئی اجرت بھی نہیں مانگتے ہو یہ تو ایک نصیحت ہے جو دنیا والوں کے لیے عام ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور تم اس پر ان سے کچھ اجرت نہ مانگتے یہ تو نہیں مگر سارے جہان کو نصیحت،

احمد علی Ahmed Ali

اور آپ اس پر ان سے کوئی مزدوری بھی تو نہیں مانگتے یہ تو صرف تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں (١) یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے (٢)

١٠٤۔١ کہ جس سے ان کو یہ شبہ ہو کہ یہ دعوائے نبوت تو صرف پیسے جمع کرنے کا بہانہ ہے۔
١٠٤۔٢ تاکہ لوگ اس سے ہدایت حاصل کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔ اب دنیا کے لوگ اگر اس سے آنکھیں پھیر رکھیں اور اس سے ہدایت حاصل نہ کریں تو لوگوں کا قصور اور ان کی بد قسمتی ہے، قرآن تو فی الواقع اہل دنیا کی ہدایت اور نصیحت ہی کے لئے آیا ہے۔ گر نہ بیند بروز شپرہ چشم چشمہ آفتاب را چہ گناہ

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تم ان سے اس (خیر خواہی) کا کچھ صلا بھی تو نہیں مانگتے۔ یہ قرآن اور کچھ نہیں تمام عالم کے لیے نصیحت ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں۔ یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

حالانکہ آپ اس بات (تبلیغِ رسالت) پر ان سے کوئی اجرت بھی نہیں مانگتے یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے یاددہانی اور پند و موعظہ ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آپ ان سے تبلیغ رسالت کی اجرت تو نہیں مانگتے ہیں یہ قرآن تو عالمین کے لئے ایک ذکر اور نصیحت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور آپ ان سے اس (دعوت و تبلیغ) پر کوئی صلہ تو نہیں مانگتے، یہ قرآن جملہ جہان والوں کے لئے نصیحت ہی تو ہے،