Skip to main content

وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ

And not
وَمَا
اور نہیں
believe
يُؤْمِنُ
ایمان لاتے
most of them
أَكْثَرُهُم
ان میں سے اکثر
in Allah
بِٱللَّهِ
اللہ کے ساتھ
except
إِلَّا
مگر
while they
وَهُم
اور وہ
associate partners with Him
مُّشْرِكُونَ
شرک کرنے والے ہوتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان میں سے اکثر اللہ کو مانتے ہیں مگر اس طرح کہ اُس کے ساتھ دوسروں کو شر یک ٹھیراتے ہیں

English Sahih:

And most of them believe not in Allah except while they associate others with Him.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان میں سے اکثر اللہ کو مانتے ہیں مگر اس طرح کہ اُس کے ساتھ دوسروں کو شر یک ٹھیراتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان میں اکثر وہ ہیں کہ اللہ پر یقین نہیں لاتے مگر شرک کرتے ہوئے

احمد علی Ahmed Ali

اوران میں سے اکثر ایسے بھی ہیں جو الله کو مانتے بھی ہیں اور شرک بھی کرتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں (١)

١٠٦۔ ١ یہ وہ حقیقت ہے جسے قرآن نے بڑی وضاحت کے ساتھ متعدد جگہ بیان فرمایا ہے کہ یہ مشرک یہ تو مانتے ہیں کہ آسمان اور زمین کا خالق، مالک، رازق اور مدبر صرف اللہ تعالٰی ہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود عبادت میں اللہ کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک ٹھرا لیتے ہیں۔ اور یوں اکثر لوگ مشرک ہیں یعنی ہر دور میں لوگ توحید ربوبیت کے تو قائل رہے ہیں لیکن توحید الوہیت ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے آج کے قبر پرستوں کا شرک بھی یہی ہے کہ وہ قبروں میں مدفون بزرگوں کو صفات الوہیت کا حامل سمجھ کر انہیں مدد کے لیے پکارتے بھی ہیں اور عبادت کے کئی مراسم بھی ان کے لیے بجا لاتے ہیں اعاذنا اللہ منہ

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔ مگر (اس کے ساتھ) شرک کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان بھی لاتے ہیں تو اس حالت میں کہ (عملی طور پر) برابر شرک بھی کئے جاتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان میںکی اکثریت خدا پر ایمان بھی لاتی ہے تو شرک کے ساتھ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان میں سے اکثر لوگ اﷲ پر ایمان نہیں رکھتے مگر یہ کہ وہ مشرک ہیں،