وہ بولے: اﷲ کی قسم یقیناً آپ اپنی (اسی) پرانی محبت کی خود رفتگی میں ہیں،
English Sahih:
They said, "By Allah, indeed you are in your [same] old error."
1 Abul A'ala Maududi
گھر کے لوگ بولے "خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنے اسی پرانے خبط میں پڑے ہوئے ہیں"
2 Ahmed Raza Khan
بیٹے بولے خدا کی قسم! آپ اپنی اسی پرانی خود رفتگی میں ہیں
3 Ahmed Ali
لوگو ں نے کہا الله کی قسم بے شک تو البتہ اپنی گمراہی میں مبتلا ہے
4 Ahsanul Bayan
وہ کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط (١) میں مبتلا ہیں۔
٩٥۔١ ضَلَال سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے یوسف علیہ السلام کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف علیہ السلام کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف علیہ السلام کی محبت دل سے نہیں گئی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ بولے کہ والله آپ اسی قدیم غلطی میں (مبتلا) ہیں
6 Muhammad Junagarhi
وه کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط میں مبتلا ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
ان (گھر والوں) نے کہا خدا کی قسم آپ اپنی پرانی غلطی میں مبتلا ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنی پرانی گمراہی میں مبتلا ہیں
9 Tafsir Jalalayn
وہ بولے کہ واللہ آپ اسی قدیم غلطی میں مبتلا ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
پس وہی کچھ ہوا جو حضرت یعقوب علیہ السلام سمجھتے تھے، چنانچہ وہ کہنے لگے : ﴿تَاللَّـهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ﴾ ” اللہ کی قسم ! آپ تو اسی پرانی غلطی میں ہیں“ یعنی آپ تو ہمیشہ محبت کے سمندر میں سرگرداں رہیں گے، آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
logon ney kaha : Allah ki qasam ! aap abhi tak apni purani ghalat fehmi mein parray huye hain .