اسی طرح ہم اس (تمسخر اور استہزاء) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں،
English Sahih:
Thus do We insert it [i.e., denial] into the hearts of the criminals.
1 Abul A'ala Maududi
مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں،
3 Ahmed Ali
اسی طرح ہم یہ ٹھٹھا ان مجرمو ں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں
4 Ahsanul Bayan
گناہگاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح ہی رچا دیا کرتے ہیں (١)۔
١٢۔١ یعنی کفر اور رسولوں کا استہزاء ہم مجرموں کے دلوں میں دیتے ہیں یا رچا دیتے ہیں، یہ نسبت نے اپنی طرف اس لئے کی کہ ہرچیز کا خالق اللہ تعالٰی ہی ہے گو ان کا فعل ان کی مسلسل معصیت کے نتیجے میں اللہ کی مشیت سے رونما ہوا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اسی طرح ہم اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم اسی طرح اس گمراہی کو مجرمین کے دل میں ڈال دیتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ﴾ ” اسی طرح داخل کردیتے ہیں ہم اس کو“ یعنی جھٹلانے کو ﴿فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ﴾ ” گناہ گاروں کے دلوں میں“ ہم نے ان کو یہ سزا دی، جب ان کے دل کفر و تکذیب میں پچھلے لوگوں کے مشابہ ہوگئے اور اپنے رسولوں اور پیغمبروں کے ساتھ استہزاء و تمسخر اور عدم ایمان کے بارے میں بھی ان کا معاملہ ان کے مشابہ ہوگیا۔ یعنی وہ لوگ جن کا وصف ظلم اور بہتان طرازی تھا۔ ہم نے ان کو اس بنا پر سزا دی کہ ان کے دلوں نے کفر اور تکذیب کی مشابہت اختیار کی، اپنے انبیاء کے معاملے میں تشابہ کا شکار ہوگئے، اپنے رسولوں کے ساتھ ان کا یہ رویہ استہزاء، تمسخر اور عدم ایمان کا تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
mujrim logon kay dilon mein yeh baat hum issi tarah dakhil kertay hain