اور ہم نے کوئی بھی بستی ہلاک نہیں کی مگر یہ کہ اُس کے لئے ایک معلوم نوشتۂ (قانون) تھا (جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی اور اپنے انجام کو جا پہنچے)،
English Sahih:
And We did not destroy any city but that for it was a known decree.
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلت عمل لکھی جاچکی تھی
2 Ahmed Raza Khan
اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا
3 Ahmed Ali
اور ہم نے جتنی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب کے لیے ایک مقرر وقت لکھا ہوا تھا
4 Ahsanul Bayan
کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے مقررہ نوشتہ تھا (١)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا
6 Muhammad Junagarhi
کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے کبھی کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے وقتِ معلوم لکھا ہوا تھا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم نے کسی قریہ کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ایک میعاد مقرر کردی تھی
9 Tafsir Jalalayn
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کا وقت (مرقوم و) معین تھا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ﴾ ” اور کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا“ جو کہ عذاب کی مستحق تھی ﴿إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴾ ” مگر اس کا وقت لکھا ہوا مقرر تھا“ یعنی اس کی ہلاکت کا وقت مقرر تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur hum ney jiss kissi basti ko halak kiya tha , uss kay liye aik moyyan waqt likha huwa tha .