Skip to main content

اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيْنَ

"Enter it
ٱدْخُلُوهَا
داخل ہوجاؤ ان میں
in peace
بِسَلَٰمٍ
سلامتی کے ساتھ
secure"
ءَامِنِينَ
امن سے رہنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر

English Sahih:

[Having been told], "Enter it in peace, safe [and secure]."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان میں داخل ہو سلامتی کے ساتھ امان میں،

احمد علی Ahmed Ali

ان باغوں میں سلامتی اور امن سے جا کر رہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(ان سے کہا جائیگا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ۔

٤٦۔ ١ سلامتی ہر قسم کی آفات سے اور امن ہر قسم کے خوف سے۔ یا یہ مطلب ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو یا فرشتے اہل جنت کو سلامتی کی دعا دیں گے۔ یا اللہ کی طرف سے ان کی سلامتی اور امن کا اعلان ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(ان سے کہا جائے گا) کہ تم سلامتی اور امن و امان کے ساتھ ان میں داخل ہو جاؤ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

انہیں حکم ہوگا کہ تم ان باغات میں سلامتی اور حفاظت کے ساتھ داخل ہو جاؤ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(ان سے کہا جائے گا:) ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہو کر داخل ہو جاؤ،