Skip to main content

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِيْنَۙ

So seized them
فَأَخَذَتْهُمُ
تو پکڑ لیا ان کو
the awful cry
ٱلصَّيْحَةُ
ایک چنگھاڑ نے
at sunrise
مُشْرِقِينَ
دن چڑھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا

English Sahih:

So the shriek seized them at sunrise.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا

احمد علی Ahmed Ali

پھر دن نکلتے ہی انہیں ہولناک آواز نے آ لیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا (١)۔

٧٣۔١ ایک چنگھاڑ نے، جب کہ سورج طلوع ہو چکا تھا، ان کا خاتمہ کر دیا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ زوردار آواز حضرت جبرائیل علیہ السلام کی تھی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آخرکار سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک ہولناک آواز (چیخ) نے آلیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

نتیجہ یہ ہوا کہ صبح ہوتے ہی انہیں ایک چیخ نے اپنی گرفت میں لے لیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس انہیں طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہی سخت آتشیں کڑک نے آلیا،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

آل ہود کا عبرتناک انجام
سو رج نکلنے کے وقت آسمان سے ایک دل دہلانے والی اور جگر پاش پاش کردینے والی چنگھاڑ کی آواز آئی۔ اور ساتھ ہی ان کی بستیاں اوپر کو اٹھیں اور آسمان کے قریب پہنچ گئیں اور وہاں سے الٹ دی گئیں اوپر کا حصہ نیچے اور نیچے کا حصہ اوپر ہوگیا ساتھ ہی ان پر آسمان سے پتھر برسے ایسے جیسے پکی مٹی کے کنکر آلود پتھر ہوں۔ سورة ھود میں اس کا مفصل بیان ہوچکا ہے۔ جو بھی بصیرت و بصارت سے کام لے، دیکھے، سنے، سوچے، سمجھے اس کے لئے ان بستیوں کی بربادی میں بڑی بڑی نشانیاں موجود ہیں۔ ایسے پاکباز لوگ ذرا ذرا سی چیزوں سے بھی عبرت و نصیحت حاصل کرتے ہیں پند پکڑتے ہیں اور غور سے ان واقعات کو دیکھتے ہیں اور لم تک پہنچ جاتے ہیں۔ تامل اور غور و خوض کر کے اپنی حالت سنوار لیتے ہیں۔ ترمذی وغیرہ میں حدیث ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں مومن کی عقلمندی اور دور بینی کا لحاظ رکھو وہ اللہ کے نور کے ساتھ دیکھتا ہے۔ پھر آپ نے یہی آیات تلاوت فرمائی۔ اور حدیث میں ہے کہ وہ اللہ کے نور اور اللہ کی توفیق سے دیکھتا ہے۔ اور حدیث میں ہے کہ اللہ کے بندے لوگوں کو ان نشانات سے پہچان لیتے ہیں۔ یہ بستی شارع عام پر موجود ہے جس پر ظاہری اور باطنی عذاب آیا، الٹ گئی، پتھر کھائے، عذاب کا نشانہ بنی۔ اب ایک گندے اور بدمزہ کھائی کی جھیل سے بنی ہوئی ہے تم رات دن وہاں سے آتے جاتے ہو تعجب ہے کہ پھر بھی عقلمندی سے کام نہیں لیتے۔ غرض صاف واضح اور آمد و رفت کے راستے پر یہ الٹی ہو بستی موجود ہے۔ یہ بھی معنی کئے ہیں کہ کتاب موبین میں ہے لیکن یہ معنی کچھ زیادہ بند نہیں بیٹھتے واللہ اعلم۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والوں کے لئے یہ ایک کھلی دلیل اور جاری نشانی ہے کہ کس طرح اللہ اپنے والوں کو نجات دیتا ہے اور اپنے دشمنوں کو غارت کرتا ہے۔