Skip to main content

فَجَعَلْنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّيْلٍۗ

And We made
فَجَعَلْنَا
تو کردیا ہم نے
its highest (part)
عَٰلِيَهَا
اس کے اوپر والے حصے کو
its lowest
سَافِلَهَا
اس کا نچلا حصہ
and We rained
وَأَمْطَرْنَا
اور برسائے ہم نے
upon them
عَلَيْهِمْ
ان پر
stones
حِجَارَةً
پتھر
of
مِّن
کے
baked clay
سِجِّيلٍ
پکی ہوئی مٹی کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی

English Sahih:

And We made the highest part [of the city] its lowest and rained upon them stones of hard clay.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نے ان بستیوں کو زیرو زبر کر دیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بالآخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا (١) اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر (٢) برسائے۔

٧٤۔١ کہا جاتا ہے کہ ان کی بستیوں کو زمین سے اٹھا کر اوپر آسمان پر لے جایا گیا اور وہاں سے ان کو الٹا کر کے زمین پر پھینک دیا گیا۔ یوں اوپر حصہ نیچے اور نچلا حصہ اوپر کر کے تہ و بالا کر دیا گیا، اور کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد محض اس بستی کا چھتوں سمیت زمین بوس ہو جانا ہے۔
٧٤۔٢ اس کے بعد کھنگر قسم کے مخصوص پتھر برسائے گئے۔ اس طرح گویا تین قسم کے عذابوں سے انہیں دوچار کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسائے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس ہم نے اس (بستی) کو تہہ و بالا کر دیا (اوپر کا طبقہ نیچے کر دیا)۔ اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش کر دی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ہم نے انہیں تہ و بالا کردیا اور ان کے اوپر کھڑنجے اور پتھروں کی بارش کردی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو ہم نے ان کی بستی کو زِیر و زَبر کر دیا اور ہم نے ان پر پتھر کی طرح سخت مٹی کے کنکر برسائے،