اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـلْمُتَوَسِّمِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
English Sahih:
Indeed in that are signs for those who discern.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے،
احمد علی Ahmed Ali
بے شک اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کے لیے نشانیاں ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بلاشبہ بصیرت والوں کے لئے (١) اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔
٧٥۔١ گہری نظر سے جائزہ لینے اور غور وفکر کرنے والوں کو مُتَوَسِّمِیْنَ کہا جاتا ہے۔ مُتَوَسِّمِیْنَ کے لئے اس واقعے میں عبرت کے پہلو اور نشانیاں ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بے شک اس (واقعہ) میں حقیقت کی پہچان رکھنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان باتوں میں صاحبان هہوش کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک اس (واقعہ) میں اہلِ فراست کے لئے نشانیاں ہیں،