Skip to main content

فَانْتَقَمْنَامِنْهُمْ ۘ وَاِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِيْنٍۗ

So We took retribution
فَٱنتَقَمْنَا
تو انتقام لیا ہم نے
from them
مِنْهُمْ
ان سے
and indeed they both
وَإِنَّهُمَا
اور بیشک وہ دونوں
(were) on a highway
لَبِإِمَامٍ
البتہ راستے پر تھے
clear
مُّبِينٍ
واضح

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں

English Sahih:

So We took retribution from them, and indeed, both [cities] are on a clear highway.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور بیشک دونوں بستیاں کھلے راستہ پر پڑتی ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نےان سےبھی بدلہ لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلے راستہ پر واقع ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں (١)

٧٩۔١ امام مُبِیْنٍ کے معنی بھی شاہراہ عام کے ہیں، جہاں سے شب و روز لوگ گزرتے ہیں۔ دونوں شہر سے مراد قوم لوط کا شہر اور قوم شعیب کا مسکن۔ مدین۔ مراد ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہی تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم نے ان سے انتقام لیا اور یہ دونوں (بستیاں) شارعِ عام پر واقع ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ہم نے ان سے بھی انتقام لیا اور یہ دونوں بستیاں واضح شاہراہ پر ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس ہم نے ان سے (بھی) انتقام لیا، اور یہ دونوں (بستیاں) کھلے راستہ پر (موجود) ہیں،