Skip to main content

اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَاَبْصَارِهِمْۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ

Those
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی وہ
(are) the ones
ٱلَّذِينَ
لوگ ہیں
Allah has set a seal
طَبَعَ
مہر لگا دی
Allah has set a seal
ٱللَّهُ
اللہ نے
over
عَلَىٰ
اوپر
their hearts
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں کے
and their hearing
وَسَمْعِهِمْ
اور ان کے کانوں کے
and their sight
وَأَبْصَٰرِهِمْۖ
اور ان کی آنکھوں کے
And those
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
they are
هُمُ
وہ
the heedless
ٱلْغَٰفِلُونَ
جو غافل ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے یہ غفلت میں ڈوب چکے ہیں

English Sahih:

Those are the ones over whose hearts and hearing and vision Allah has sealed, and it is those who are the heedless.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے یہ غفلت میں ڈوب چکے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ ہیں وه جن کے دل اور کان اور آنکھو ں پر اللہ نے مہر کر دی ہے اور وہی غفلت مین پڑے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

یہ وہی ہیں کہ الله نے ان کے دلوں پر اورکانوں پر اور آنکھوں پر مہر کر دی اور وہی غافل بھی ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور جن کے کانوں اور جن کی آنکھوں پر مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غافل ہیں (١)۔

١٠٨۔١ پس یہ وعظ ونصیحت کی باتیں سنتے ہیں نہ انہیں سمجھتے ہیں اور نہ وہ نشانیاں ہی دیکھتے ہیں جو انہیں حق کی طرف لے جانے والی ہیں۔ بلکہ یہ ایسی غفلت میں مبتلا ہیں جس نے ہدایت کے راستے ان کے لئے مسدود کر دیئے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے۔ اور یہی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ وه لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور جن کے کانوں پر اور جن کی آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غافل ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے دلوں، کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی اور یہی لوگ بالکل غافل ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور آنکھ کان پر کفر کی چھاپ لگا دی گئی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جوحقیقتا حقائق سے غافل ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر مُہر لگا دی ہے اور یہی لوگ ہی (آخرت کے انجام سے) غافل ہیں،