Skip to main content

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا عَلَى الْاٰخِرَةِ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ

That (is)
ذَٰلِكَ
یہ
because
بِأَنَّهُمُ
بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
they preferred
ٱسْتَحَبُّوا۟
انہوں نے ترجیہ دی
the life
ٱلْحَيَوٰةَ
زندگی کو
(of) the world
ٱلدُّنْيَا
جو دنیا کی ہے
over
عَلَى
پر
the Hereafter
ٱلْءَاخِرَةِ
آخرت پر
and that
وَأَنَّ
اور بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
(does) not
لَا
نہیں
guide
يَهْدِى
ہدایت دیتا
the people
ٱلْقَوْمَ
قوم کو
the disbelievers
ٱلْكَٰفِرِينَ
جو کافر ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ اس لیے کہ اُنہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اُس کی نعمت کا کفران کریں

English Sahih:

That is because they preferred the worldly life over the Hereafter and that Allah does not guide the disbelieving people.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ اس لیے کہ اُنہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اُس کی نعمت کا کفران کریں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ اس لےٴ کہ انھوں نے دنیا کی زندگی آخرت سے پیاری جانی، اور اس لےٴ کہ اللہ (ایسے) کافروں کو راہ نہیں دیتا،

احمد علی Ahmed Ali

یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر محبوب بنایا اور نیز اس لیے کہ الله کافروں کو ہدایت نہیں دیتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیادہ محبوب رکھا یقیناً اللہ تعالٰی کافر لوگوں کو راہ راست نہیں دکھاتا (١)۔

١٠٧۔١ یہ ایمان کے بعد کفر اختیار کرنے (مرتد ہو جانے) کی علت ہے کہ انہیں ایک تو دنیا محبوب ہے۔ دوسرے اللہ کے ہاں یہ ہدایت کے قابل ہی نہیں ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا۔ اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیاده محبوب رکھا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو راه راست نہیں دکھاتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی ہے اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے زندگانی دنیا کو آخرت پر مقدم کیا ہے اور اللہ ظالم قوموں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر عزیز رکھا اور اس لئے کہ اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں فرماتا،