اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو انہیں پورا شمار نہ کر سکو گے، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے،
English Sahih:
And if you should count the favors of Allah, you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
1 Abul A'ala Maududi
اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہ کرسکو گے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
3 Ahmed Ali
اور اگر تم الله کی نعمتو ں کو گننے لگو تو ان کا شمار نہیں کر سکو گےبے شک الله بخشنے والا مہربان ہے
4 Ahsanul Bayan
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے واﻻ مہربان ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بےشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تم اللہ کی نعمتوں کو شمار بھی کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے ہو بیشک اللہ بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو گن نہ سکو بیشک خدا بخشنے والا مہربان ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللّٰـهِ﴾ ” اور اگر تم شمار کرو اللہ کی نعمتوں کو“ یعنی اللہ تعالیٰ کے شکر سے صرف نظر کرتے ہوئے، صرف تعداد کے اعتبار سے ﴿لَا تُحْصُوهَا ۗ﴾ ” تو تم ان کو شمار نہیں کرسکو گے“ یعنی ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا تو کجا تم ان کو شمار بھی نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہر قسم کی ظاہری و باطنی نعمتیں، جو اس نے سانسوں اور لحظوں کی تعداد میں بندوں پر کی ہیں، جن میں سے کچھ کو وہ جانتے ہیں اور کچھ کو نہیں جانتے، اسی طرح جو تکلیفیں وہ ان سے دور فرماتا رہتا ہے، یہ سب اتنی زیادہ ہیں کہ حیطہ شمار سے باہر ہیں۔ ﴿إِنَّ اللّٰـهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾ ” بے شک اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے“
11 Mufti Taqi Usmani
aur agar tum Allah ki naimaton ko ginney lago , to unhen shumar nahi ker-saktay . haqeeqat yeh hai kay Allah boht bakhshney wala , bara meharban hai .