اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اسے سن کر اُن کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور تھوڑی کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کے دل کا جھکنا بڑھاتا ہے، (السجدة) ۴
3 Ahmed Ali
اور تھوڑیوں پر روتے ہوئے گرتے ہیں اور ان میں عاجزی زیادہ کر دیتا ہے
4 Ahsanul Bayan
وہ اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے (١)۔
١٠٩۔١ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑنے کا دوبارہ ذکر کیا، کیونکہ پہلا سجدہ اللہ کی تعظیم کے لئے اور بطور شکر تھا اور قرآن سن کر جو خشیت و رقت ان پر طاری ہوئی اور اس کی تاثیر و اعجاز سے جس درجہ وہ متأثر ہوئے، اس نے دوبارہ انہیں سجدہ ریز کر دیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ تھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں (اور) روتے جاتے ہیں اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے
6 Muhammad Junagarhi
وه اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجده میں گر پڑ تے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ روتے ہوئے منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔ اور یہ (قرآن) ان کے خشوع و خضوع میں اضافہ کر دیتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور وہ منہ کے بل گر پڑتے ہیں روتے ہیں اوروہ قرآن ان کے خشوع میں اضافہ کردیتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور وہ ٹھوڑیوں کے بل گرپڑتے ہیں (اور) روتے جاتے ہیں اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ ﴾ ” اور گرتے ہیں وہ ٹھوڑیوں پر“ یعنی منہ کے بل ﴿يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ﴾ ” روتے ہوئے اور زیادہ کرتا ہے ان کو“ یعنی قرآن ﴿ خُشُوعًا ﴾ ” خشوع خضوع میں۔“ یہ اہل کتاب کے ان مومنین کی مانند ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے احسان کیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اور اس کے بعد ایمان لائے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur woh rotay huye thorriyon kay ball gir-jatay hain , aur yeh ( Quran ) unn kay dilon ki aajzi ko aur barha deta hai .