Skip to main content

اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا

See
ٱنظُرْ
دیکھو
how
كَيْفَ
کس طرح
they put forth
ضَرَبُوا۟
انہوں نے بیان کیں
for you
لَكَ
تیرے لئے
the examples;
ٱلْأَمْثَالَ
مثالیں
but they have gone astray
فَضَلُّوا۟
تو وہ بھٹک گئے
so not
فَلَا
تو نہیں
they can
يَسْتَطِيعُونَ
وہ استطاعت رکھتے راستے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دیکھو، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں یہ بھٹک گئے ہیں اِنہیں راستہ نہیں ملتا

English Sahih:

Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دیکھو، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں یہ بھٹک گئے ہیں اِنہیں راستہ نہیں ملتا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

دیکھو انہوں نے تمہیں کیسی تشبیہیں دیں تو گمراہ ہوئے کہ راہ نہیں پاسکتے،

احمد علی Ahmed Ali

دیکھ تیرے لیے کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں سو گمراہ ہو گئے پھر وہ راستہ نہیں پا سکتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

دیکھیں تو سہی، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں، پس وہ بہک رہے ہیں۔ اب تو راہ پانا ان کے بس میں نہیں رہا (١)

٤٨۔١ کبھی ساحر، کبھی مسحور، کبھی مجنون اور کبھی کاہن کہتے ہیں، پس اس طرح گمراہ ہو رہے ہیں، ہدایت کا راستہ انہیں کس طرح ملے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

دیکھیں تو سہی، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں، پس وه بہک رہے ہیں۔ اب تو راه پانا ان کے بس میں نہیں رہا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

دیکھیے یہ کیسی کیسی مثالیں آپ کے لئے بناتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسے گمراہ ہوگئے ہیں کہ راستہ پا ہی نہیں سکتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ذرا دیکھو کہ انہوں نے تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کی ہیں اور اس طرح ایسے گمراہ ہوگئے ہیں کہ کوئی راستہ نہیں مل رہا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اے حبیب!) دیکھئے (یہ لوگ) آپ کے لئے کیسی (کیسی) تشبیہیں دیتے ہیں پس یہ گمراہ ہو چکے، اب راہِ راست پر نہیں آسکتے،