Skip to main content

كَذٰلِكَۗ وَقَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا

Thus
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
And verily
وَقَدْ
اور تحقیق
We encompassed
أَحَطْنَا
گھیر رکھا تھا ہم نے
of what
بِمَا
جو
(was) with him
لَدَيْهِ
اس کے پاس تھا
(of the) information
خُبْرًا
خبر میں سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے

English Sahih:

Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بات یہی ہے، اور جو کچھ اس کے پاس تھا سب کو ہمارا علم محیط ہے

احمد علی Ahmed Ali

اسی طرح ہی ہے اور اس کے حال کی پوری خبر ہمارےہی پاس ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ (١) کر رکھا ہے۔

٩١۔١ یعنی ذوالقرنین کی بابت ہم نے جو بیان کیا ہے وہ اسی طرح ہے کہ پہلے وہ انتہائی مغرب اور پھر انتہائی مشرق میں پہنچا اور ہمیں اس کی تمام صلاحیتوں، اسباب ووسائل اور دیگر تمام باتوں کا پورا علم ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ کر رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہاں تک کہ (چلتے چلتے) وہ طلوعِ آفتاب کی جگہ پہنچا۔ تو اسے ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتا ہوا پایا کہ جس کیلئے ہم نے سورج کے سامنے کوئی پردہ نہیں رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ ہے ذوالقرنین کی داستان اور ہمیں اس کی مکمل اطلاع ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

واقعہ اسی طرح ہے، اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم نے اپنے علم سے اس کا احاطہ کر لیا ہے،