اور اپنے لطفِ خاص سے (انہیں) درد و گداز اور پاکیزگی و طہارت (سے بھی نوازا تھا)، اور وہ بڑے پرہیزگار تھے،
English Sahih:
And affection from Us and purity, and he was fearing of Allah
1 Abul A'ala Maududi
اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ بڑا پرہیزگار
2 Ahmed Raza Khan
اور اپنی طرف سے مہربانی اور ستھرائی اور کمال ڈر والا تھا
3 Ahmed Ali
اور اسے اپنے ہاں سے رحم دلی او رپاکیز گی عنایت کی اور وہ پرہیز گار تھا
4 Ahsanul Bayan
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی (١) وہ پرہیزگار شخص تھا۔
١٣۔١ حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔ اور پرہیزگار تھے
6 Muhammad Junagarhi
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی، وه پرہیزگار شخص تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ اپنے والدین سے نیکی کرنے والا تھا وہ سرکش اور نافرمان نہ تھا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اپنی طرف سے مہربانی اور پاکیزگی بھی عطا کردی اور وہ خورِ خدا رکھنے والے تھے
9 Tafsir Jalalayn
اور اپنے پاس دے شفقت اور پاکیزگی دی تھی اور وہ پرہیزگار تھے
10 Tafsir as-Saadi
نیز ﴿وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا﴾ ” اور شفقت اپنی طرف سے“ یعنی رحمت اور رافت عطا کی جس کی بنا پر ان کے تمام امور آسان ہوئے، ان کے احوال کی اصلاح ہوئی اور ان کے تمام اعمال درست ہوئے۔ ﴿ وَزَكَاةً﴾” اور ستھرائی“ یعنی اللہ تعالیٰ نے انہیں گناہوں اور آفات سے پاک کیا۔ پس ان کا قلب پاک اور ان کی عقل صیقل ہوگئی اور یہ چیز تمام اوصاف مذمومہ اور اخلاق قبیحہ کے زائل ہونے اور اوصاف محمودہ اور اخلاق حسنہ میں اضافے کو متضمن ہیں۔ ﴿وَكَانَ تَقِيًّا﴾ ” اور تھے وہ پرہیز گار“ یعنی مامورات کی تعمیل کرنے والے اور محظورات کو ترک کرنے والے تھے اور جو کوئی مومن اور متقی ہے وہ اللہ کا ولی اور اہل جنت میں سے ہوتا ہے وہ جنت جو متقین کے لئے تیار کی گئی ہے اور مومن متقی کو دنیاوی اور اخروی ثواب حاصل ہوتا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تقویٰ پر مرتب کر رکھا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur khaas apney paas say naram dili aur pakeezgi bhi . aur woh baray perhezgar thay ,