Skip to main content

اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَاۤءً خَفِيًّا

When
إِذْ
جب
he called
نَادَىٰ
اس نے پکارا
(to) his Lord
رَبَّهُۥ
اپنے رب کو
a call -
نِدَآءً
پکارنا
secret
خَفِيًّا
خفیہ۔ چپکے چپکے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جبکہ اُس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا

English Sahih:

When he called to his Lord a private call [i.e., supplication].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جبکہ اُس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جب اس نے اپنے رب کو آہستہ پکارا

احمد علی Ahmed Ali

جب اس نے اپنے رب کو خفیہ آواز سے پکارا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی (١)

٣۔١ خفیہ دعا اس لئے کی کہ ایک تو یہ اللہ کو زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں تضرع وانابت اور خشوع وخضوع زیادہ ہوتا ہے۔ دوسرے لوگ انہیں بیوقوف نہ قرار دیں کہ یہ بڈھا اب بڑھاپے میں اولاد مانگ رہا ہے جب کہ اولاد کے تمام ظاہری امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جب انہوں نے اپنے پروردگار کو چپکے چپکے پکارا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دھیمی آواز سے پکارا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جب انہوں نے اپنے رب کو (ادب بھری) دبی آواز سے پکارا،