اور ان میں سے ہر ایک قیامت کے دن اس کے حضور تنہا آنے والا ہے،
English Sahih:
And all of them are coming to Him on the Day of Resurrection alone.
1 Abul A'ala Maududi
سب قیامت کے روز فرداً فرداً اس کے سامنے حاضر ہوں گے
2 Ahmed Raza Khan
اور ان میں ہر ایک روز قیامت اس کے حضور اکیلا حاضر ہوگا
3 Ahmed Ali
او رہر ایک ان میں سے اس کے ہاں اکیلا آئے گا
4 Ahsanul Bayan
یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں (١)
٩٥۔١ یعنی کوئی کسی کا مددگار نہیں ہوگا، نہ مال ہی وہاں کچھ کام آئے گا (يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ)26۔ الشعراء;88) اس دن نہ مال نفع دے گا، نہ بیٹے، ہر شخص کو تنہا اپنا اپنا حساب دینا پڑے گا اور جن کی بابت انسان دنیا میں یہ سمجھتا ہے کہ یہ میرے وہاں حمائتی اور مددگار ہوں گے، وہاں سب غائب ہو جائیں گے۔ کوئی کسی کی مدد کے لئے حاضر نہیں ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے
6 Muhammad Junagarhi
یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور قیامت کے دن ان میں سے ہر ایک تنہا تنہا اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور سب ہی کل روز هقیامت اس کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا ﴾ ” ہر ایک اس کے پاس قیامت کے دن اکیلا ہی آئے گا۔“ یعنی اولاد، مال و دولت اور اعوان و انصار اس کے ساتھ نہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ اس کے عمل کے سوا کچھ نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسے اس کے اعمال کا بدلہ دے گا اور اس سے پورا پورا حساب لے گا۔ اگر اعمال اچھے ہوں گے تو جزا بھی اچھی ہوگی اور اگر اعمال برے ہوں گے تو ان کی جزابھی بری ہوگی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ﴿وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فُرَادَىٰ كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ﴾ (الانعام :6؍94) ” تم اسی طرح ہمارے پاس تن تنہا آئے ہو جس طرح پہلی مرتبہ ہم نے تمہیں اکیلا پیدا کیا تھا۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
aur qayamat kay din unn mein say aik aik shaks uss kay paas akela aaye ga .