Skip to main content

وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاۤءِ اَوْ اَکْنَنْتُمْ فِىْۤ اَنْفُسِكُمْۗ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَلٰـكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا ۗ وَلَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّکَاحِ حَتّٰى يَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَهٗ ۗ وَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِىْۤ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْهُ ۗ وَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ

walā
وَلَا
And (there is) no
اور نہیں
junāḥa
جُنَاحَ
blame
کوئی گناہ
ʿalaykum
عَلَيْكُمْ
upon you
تم پر
fīmā
فِيمَا
in what
اس معاملے میں جو
ʿarraḍtum
عَرَّضْتُم
you hint
اشارہ کیا تم نے۔ آگے تم پیش کرتے ہو
bihi
بِهِۦ
[with it]
ساتھ اس کے
min
مِنْ
of
سے
khiṭ'bati
خِطْبَةِ
marriage proposal
منگنی کو
l-nisāi
ٱلنِّسَآءِ
[to] the women
عورتوں سے ۔ عورتوں کی منگنی کے بارے میں
aw
أَوْ
or
یا
aknantum
أَكْنَنتُمْ
you concealed it
چھپایا تم نے۔ چھپاتے ہو تم
فِىٓ
in
میں
anfusikum
أَنفُسِكُمْۚ
yourselves
اپنے نفسوں میں
ʿalima
عَلِمَ
Knows
جان لیا۔ معلوم ہے
l-lahu
ٱللَّهُ
Allah
اللہ نے۔ اللہ کو
annakum
أَنَّكُمْ
that you
بیشک تم
satadhkurūnahunna
سَتَذْكُرُونَهُنَّ
will mention them
ضرور تم یاد کرو گے ان کو
walākin
وَلَٰكِن
[and] but
اور لیکن
لَّا
(do) not
نہ
tuwāʿidūhunna
تُوَاعِدُوهُنَّ
promise them (widows)
تم باھم وعدہ کرو ان سے
sirran
سِرًّا
secretly
چھپ کر۔ پوشیدہ طور پر
illā
إِلَّآ
except
مگر
an
أَن
that
یہ کہ
taqūlū
تَقُولُوا۟
you say
تم کہو
qawlan
قَوْلًا
a saying
بات
maʿrūfan
مَّعْرُوفًاۚ
honorable
بھلی
walā
وَلَا
And (do) not
اور نہ
taʿzimū
تَعْزِمُوا۟
resolve (on)
تم عزم کرو
ʿuq'data
عُقْدَةَ
the knot
گرہ کا
l-nikāḥi
ٱلنِّكَاحِ
(of) marriage
نکاح کی
ḥattā
حَتَّىٰ
until
یہاں تک کہ
yablugha
يَبْلُغَ
reaches
پہنچ جائے
l-kitābu
ٱلْكِتَٰبُ
the prescribed term
کتاب۔ لکھا ہوا
ajalahu
أَجَلَهُۥۚ
its end
اپنی مدت کو
wa-iʿ'lamū
وَٱعْلَمُوٓا۟
And know
اور جان لو
anna
أَنَّ
that
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ
yaʿlamu
يَعْلَمُ
knows
جانتا ہے
مَا
what
اس کو جو
فِىٓ
(is) within
میں
anfusikum
أَنفُسِكُمْ
yourselves
تمہارے نفسوں میں ہے
fa-iḥ'dharūhu
فَٱحْذَرُوهُۚ
so beware of Him
پس ڈرو اس سے
wa-iʿ'lamū
وَٱعْلَمُوٓا۟
And know
اور جان لو
anna
أَنَّ
that
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ
ghafūrun
غَفُورٌ
(is) Oft-Forgiving
بخشنے والا
ḥalīmun
حَلِيمٌ
Most Forbearing
بردبار ہے

طاہر القادری:

اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ (دورانِ عدت بھی) ان عورتوں کو اشارۃً نکاح کا پیغام دے دو یا (یہ خیال) اپنے دلوں میں چھپا رکھو، اﷲ جانتا ہے کہ تم عنقریب ان سے ذکر کرو گے مگر ان سے خفیہ طور پر بھی (ایسا) وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم فقط شریعت کی (رُو سے کنایۃً) معروف بات کہہ دو، اور (اس دوران) عقدِ نکاح کا پختہ عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی انتہا کو پہنچ جائے، اور جان لو کہ اﷲ تمہارے دلوں کی بات کو بھی جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہا کرو، اور (یہ بھی) جان لو کہ اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا حلم والا ہے،

English Sahih:

There is no blame upon you for that to which you [indirectly] allude concerning a proposal to women or for what you conceal within yourselves. Allah knows that you will have them in mind. But do not promise them secretly except for saying a proper saying. And do not determine to undertake a marriage contract until the decreed period reaches its end. And know that Allah knows what is within yourselves, so beware of Him. And know that Allah is Forgiving and Forbearing.

1 Abul A'ala Maududi

زمانہ عدت میں خواہ تم اُن بیوہ عورتوں کے ساتھ منگنی کا ارادہ اشارے کنایے میں ظاہر کر دو، خواہ دل میں چھپائے رکھو، دونوں صورتوں میں کوئی مضائقہ نہیں اللہ جانتا ہے کہ اُن کا خیال تو تمہارے دل میں آئے گا ہی مگر دیکھو! خفیہ عہد و پیمان نہ کرنا اگر کوئی بات کرنی ہے، تو معرف طریقے سے کرو اور عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ اُس وقت تک نہ کرو، جب تک کہ عدت پوری نہ ہو جائے خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کا حال تک جانتا ہے لہٰذا اس سے ڈرو اور یہ بھی جان لو کہ اللہ بردبار ہے، چھوٹی چھوٹی باتوں سے درگزر فرماتا ہے