Skip to main content

لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّـتَّخِذَ لَهْوًا لَّا تَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ ۖ اِنْ كُنَّا فٰعِلِيْنَ

If
لَوْ
اگر
We intended
أَرَدْنَآ
ہم چاہتے
that
أَن
کہ
We take
نَّتَّخِذَ
ہم بنا لیتے
a pastime
لَهْوًا
تماشا۔ کھیل
surely We (could have) taken it
لَّٱتَّخَذْنَٰهُ
البتہ بنا لیتے ہم اس کو
from
مِن
سے
Us
لَّدُنَّآ
اپنے پاس ہی
if
إِن
اگر
We were
كُنَّا
ہوتے ہم
doers
فَٰعِلِينَ
کرنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اگر ہم کوئی کھلونا بنانا چاہتے اور بس یہی کچھ ہمیں کرنا ہوتا تو اپنے ہی پاس سے کر لیتے

English Sahih:

Had We intended to take a diversion, We could have taken it from [what is] with Us – if [indeed] We were to do so.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اگر ہم کوئی کھلونا بنانا چاہتے اور بس یہی کچھ ہمیں کرنا ہوتا تو اپنے ہی پاس سے کر لیتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اگر ہم کوئی بہلاوا اختیار کرنا چاہتے تو اپنے پاس سے اختیار کرتے اگر ہمیں کرنا ہوتا

احمد علی Ahmed Ali

اور اگر ہم کھیل ہی بنانا چاہتے تو اپنے پا س کی چیزوں کو بناتے اگر ہمیں یہی کرنا ہوتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اگر ہم یوں ہی کھیل تماشے کا ارادہ کرتے تو اسے اپنے پاس سے ہی بنا (١) لیتے، اگر ہم کرنے والے ہی ہوتے (٢)۔

١٧۔ ١ یعنی اپنے پاس سے ہی کچھ چیزیں کھیل کے لئے بنا لیتے اور اپنا شوق پورا کر لیتے۔ اتنی لمبی چوڑی کائنات بنانے کی اور پھر میں ذی روح اور ذی شعور مخلوق بنانے کی کیا ضرورت تھی؟
١٧۔٢ ' اگر ہم کرنے والے ہی ہوتے ' عربی اسلوب کے اعتبار سے یہ زیادہ ہے بہ نسبت اس ترجمہ کے کہ ' ہم کرنے والے ہی نہیں ' صحیح ہے (فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اگر ہم چاہتے کہ کھیل (کی چیزیں یعنی زن وفرزند) بنائیں تو اگر ہم کو کرنا ہوتا تو ہم اپنے پاس سے بنالیتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اگر ہم یوں ہی کھیل تماشے کا اراده کرتے تو اسے اپنے پاس سے ہی بنا لیتے، اگر ہم کرنے والے ہی ہوتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اگر ہم کوئی دل بستگی کا سامان چاہتے تو اپنے پاس سے ہی کر لیتے مگر ہم ایسا کرنے والے نہیں ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم کھیل ہی بنانا چاہتے تو اپنی طرف ہی سے بنالیتے اگر ہمیں ایسا کرنا ہوتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اگر ہم کوئی کھیل تماشا اختیار کرنا چاہتے تو اسے اپنی ہی طرف سے اختیار کر لیتے اگر ہم (ایسا) کرنے والے ہوتے،