وہ بولے: اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ تاکہ وہ (اسے) دیکھ لیں،
English Sahih:
They said, "Then bring him before the eyes of the people that they may testify."
1 Abul A'ala Maududi
انہوں نے کہا "تو پکڑ لاؤ اُسے سب کے سامنے تاکہ لوگ دیکھ لیں (اُس کی کیسی خبر لی جاتی ہے)"
2 Ahmed Raza Khan
بولے تو اسے لوگوں کے سامنے لاؤ شاید وہ گواہی دیں
3 Ahmed Ali
کہنے لگے اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ تاکہ وہ دیکھیں
4 Ahsanul Bayan
سب نے کہا اچھا اسے مجمع میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے لاؤ تاکہ سب دیکھیں (١)
٦١۔١ یعنی اس کو سزا ملتی ہوئی دیکھیں تاکہ آئندہ کوئی اور یہ کام نہ کرے۔ یا یہ معنی ہیں کہ لوگ اس بات کی گواہی دیں کہ انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کو بت توڑتے ہوئے دیکھا یا ان کے خلاف باتیں کرتے ہوئے سنا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں
6 Muhammad Junagarhi
سب نے کہا اچھا اسے مجمع میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے ﻻؤ تاکہ سب دیکھیں
7 Muhammad Hussain Najafi
انہوں نے کہا تو پھر اسے (پکڑ کر) سب لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ شاید لوگ گواہی دے سکیں
9 Tafsir Jalalayn
وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہ رہیں
10 Tafsir as-Saadi
جب ان کے سامنے یہ بات متحقق ہوگئی کہ یہ سب کچھ ابراہیم علیہ السلام نے کیا ہے ﴿قَالُوا فَأْتُوا بِهِ ﴾ تو کہنے لگے ابراہیم(علیہ السلام) کو لے کر آؤ ﴿ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ ﴾ یعنی لوگوں کے سامنے ﴿لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ ﴾ یعنی جس شخص نے ان کے معبودوں کو توڑا ہے اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کے وقت لوگ موجود ہوں اور یہی بات ابراہیم علیہ السلام چاہتے تھے اور یہی ان کا مقصد تھا کہ لوگوں کے بھرے مجمع میں حق ظاہر ہو لوگ حق کا مشاہدہ کریں اور ان پر حجت قائم ہوجائے، جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون سے اس وقت کہا تھا جب اس نے موسیٰ علیہ السلام کو مقابلے کیلئے ایک دن مقرر کرنے کے لئے کہا تھا، چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ﴿ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ وَأَن يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى ﴾ (طٰهٰ :20؍59)” تمہارے لیے جشن کا دن مقرر ہوا چاشت کے وقت لوگوں کو اکٹھا کیا جائے۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
unhon ney kaha : to phir uss ko sabb logon kay samney ley ker aao , takay sabb gawah ban jayen .