اور جو (ہمیشہ) زکوٰۃ ادا (کر کے اپنی جان و مال کو پاک) کرتے رہتے ہیں،
English Sahih:
And they who are observant of Zakah.
1 Abul A'ala Maududi
زکوٰۃ کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور وہ کہ زکوٰة دینے کا کام کرتے ہیں
3 Ahmed Ali
اور جو زکواة دینے والے ہیں
4 Ahsanul Bayan
جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں (١)
٤۔١ اس سے مراد بعض کے نزدیک زکوۃ مفروضہ ہے، (جس کی تفصیلات یعنی اس کا نصاب اور زکوۃ کی شرع مدینہ میں بتلائی گئی تاہم) اس کا حکم مکے میں ہی دے دیا گیا تھا اور بعض کے نزدیک ایسے افعال کا اختیار کرنا ہے، جس سے نفس اور اخلاق و کردار کی پاکیزگی ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو زکوٰة ادا کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
جو زکوٰة ادا کرنے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور زکوِ ادا کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فٰعِلُونَ ﴾ یعنی مال کی مختلف جنسوں کے مطابق اس کی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اپنے آپ کو گندے اخلاق اور برے اعمال سے پاک کرتے ہوئے جن کے ترک کرنے اور جن کے اجتناب ہی سے نفس پاک ہوتے ہیں۔ پس وہ نماز میں خشوع کا اہتمام کر کے اپنے خالق کی اچھے طریقے سے عبادت کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کر کے مخلوق کے ساتھ احسان کا رویہ اپناتے ہیں۔