یقیناً جو لوگ اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جو اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ﴾ ” اور وہ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان رکھتے ہیں۔“ یعنی جب ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے، نیز وہ آیات قرآنی میں تفکر و تدبر کرتے ہیں تو ان پر قرآن عظیم کی جلالت شان، اس کی آیات و مضامین میں اتفاق اور ان میں عدم اختلاف اور عدم تناقض واضح ہوتا ہے اور وہ ان کو اللہ تعالیٰ اس کے خوف، اس سے امید اور احوال جزا و سزا کی معرفت کی طرف دعوت دیتا ہے جس سے ان کو ایمان کی تفاصیل حاصل ہوتی ہیں۔ زبان جن کی تعبیر کرنے سے قاصر ہے۔ نیز وہ آیات آفاقی میں بھی غورو فکر کرتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ ﴾ ( اٰل عمران : 3؍190)”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق، دن اور رات کے آنے جانے میں عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
aur jo apney perwerdigar ki aayaton per emaan latay hain ,