(ان سے کہا جائے گا:) تم آج مت چیخو، بیشک ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گے،
English Sahih:
Do not cry out today. Indeed, by Us you will not be helped.
1 Abul A'ala Maududi
اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی
2 Ahmed Raza Khan
آج فریاد نہ کرو، ہماری طرف سے تمہاری مدد نہ ہوگی،
3 Ahmed Ali
آج کے دن مت چلاؤ بے شک تم ہم سے چھڑائے نہ جاؤ گے
4 Ahsanul Bayan
آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے (١)۔
۔١ یعنی دنیا میں عذاب الٰہی سے دوچار ہو جانے کے بعد کوئی چیخ پکار انہیں اللہ کی گرفت سے چھڑا نہیں سکتی۔ اسی طرح عذاب آخرت سے بھی انہیں چھڑانے والا یا مدد کرنے والا، کوئی نہیں ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی
6 Muhammad Junagarhi
آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے۔
7 Muhammad Hussain Najafi
آج کے دن چیخو چلاؤ نہیں (آج) ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اب آج واویلا نہ کرو آج ہماری طرف سے کوئی مدد نہیں کی جائے گی
9 Tafsir Jalalayn
آج مت چلاؤ ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی
10 Tafsir as-Saadi
وہ مدد کے لیے پکارنے لگے تو ان سے کہا گیا ﴿ لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَإِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ ﴾ ” نہ چیخو چلاؤ آج، تم ہماری طرف سے مدد نہیں کیے جاؤ گے۔“ اور جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت نہ آئی اور اس کی جانب سے مدد منقطع ہوگئی تو وہ خود اپنی مدد کرنے پر قادر ہوئے نہ کوئی ان کی مدد کرسکا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aaj bilbilao nahi , humari taraf say tumhen koi madad nahi milay gi .