اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے والے ہیں،
English Sahih:
And they who are to their trusts and their promises attentive
1 Abul A'ala Maududi
اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں
3 Ahmed Ali
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدہ کا لحاظ رکھنے والے ہیں
4 Ahsanul Bayan
جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاظت کرنے والے ہیں (١)
٨۔١ اَ مَانَات سے مراد سونپی ہوئی ڈیوٹی کی ادائیگی، راز دارانہ باتوں اور مالی امانتوں کی حفاظت اور رعایت عہد میں اللہ سے کیے ہوئے میثاق اور بندوں سے کیے عہد و پیماں دونوں شامل ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا لحاظ رکھتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جو مومنین اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کا لحاظ رکھنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور جو امانتوں اوراقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ﴾ یعنی وہ اپنی امانت اور اپنے عہد کی رعایت اور حفاظت کرتے ہیں، ان کو قائم کرنے اور ان کے نفاذ کے بہت حریص ہیں۔۔۔ یہ آیت کریمہ تمام امانتوں کے لئے عام ہے خواہ حقوق اللہ سے متعلق ہوں یا حقوق العباد سے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿ إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ ﴾ )الاحزاب : 33؍72) ’’ہم نے اس امانت کو آسمانوں، زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا مگر انہوں نے اس ذمہ داری کو اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اس ذمہ داری کو اٹھا لیا۔‘‘ پس ہر وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے پر فرض کی ہے، امانت ہے، اس کو پوری طرح سے ادا کرنا اور اس کی حفاظت کرنا بندے کی ذمہ داری ہے، اسی طرح انسانوں کی امانتیں اس کے تحت آتی ہے، مثلاً مال کی امانت اور راز کی امانت وغیرہ۔ پس امانت کی ان دونوں اقسام کی حفاظت اور ان کو پوری طرح ادا کرنا فرض ہے۔ فرمایا : ﴿ إِنَّ اللّٰـهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا ﴾ (النساء : 4؍58) ’’بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کو ان کی امانتیں واپس کردیا کرو۔‘‘ اسی طرح عہد کا پورا کرنا بھی فرض ہے اور یہ اس عہد کو شامل ہے جو ان کے اور ان کے رب کے درمیان ہے اور جو ان کے اور بندوں کے درمیان ہے اور اس سے مراد وہ التزامات اور معاہدے ہیں جو بندہ کسی سے کرتا ہے، ان کی حفاظت کرنا اور ان کو پورا کرنا اس پر واجب ہے، ان میں کوتاہی کرنا یا ان کو جان بوجھ کر چھوڑ دینا حرام ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur woh jo apni amanton aur apney ehad ka paas rakhney walay hain ,