Skip to main content

وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَۘ

And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
[they]
هُمْ
وہ
over
عَلَىٰ
پر
their prayers
صَلَوَٰتِهِمْ
اپنی نمازوں (پر)
they guard
يُحَافِظُونَ
حفاظت کرتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں

English Sahih:

And they who carefully maintain their prayers .

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں (١)

٩۔١ آخر میں پھر نمازوں کی حفاظت کو فلاح کے لئے ضروری قرار دیا، جس سے نماز کی اہمیت و فضیلت واضح ہے۔ لیکن آج مسلمان کے نزدیک دوسرے اعمال صالح کی طرح اس کی بھی کوئی اہمیت سرے سے باقی نہیں رہ گئی ہے۔ فانا للہ وان الیہ راجعون

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو اپنی نمازوں کی پوری حفاظت کرتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جو اپنی نمازوں کی (مداومت کے ساتھ) حفاظت کرنے والے ہیں،