اس دن اللہ انہیں ان (کے اعمال) کی پوری پوری جزا جس کے وہ صحیح حق دار ہیں دے دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ (خود بھی) حق ہے (اور حق کو) ظاہر فرمانے والا (بھی) ہے،
English Sahih:
That Day, Allah will pay them in full their true [i.e., deserved] recompense, and they will know that it is Allah who is the manifest Truth [i.e., perfect in justice].
1 Abul A'ala Maududi
اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں بھرپور دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا
2 Ahmed Raza Khan
اس دن اللہ انہیں ان کی سچی سزا پوری دے گا اور جان لیں گے کہ اللہ ہی صریح حق ہے،
3 Ahmed Ali
اس دن الله انہیں انصاف سے پوری جزا دے گا اور جان لیں گے بے شک الله ہی حق بیان کرنے والا ہے
4 Ahsanul Bayan
اس دن اللہ تعالٰی انہیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالٰی ہی حق ہے (اور وہی) ظاہر کرنے والا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے
6 Muhammad Junagarhi
اس دن اللہ تعالیٰ انہیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وه جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے (اور وہی) ﻇاہر کرنے واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن اللہ انہیں پورا پورا بدلہ دے گا جس کے وہ حقدار ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے جو نمایاں ہے (اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن خدا سب کو پورا پورا بدلہ دے گا اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا یقینا برحق اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللّٰـهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ ﴾ ” اس دن اللہ ان کو حق کے مطابق پوری پوری جزا دے گا۔“ یعنی ان کے اعمال کا بدلہ حق کے ساتھ ہوگا جو عدل و انصاف پر مبنی ہوگا۔ ان کو اپنے اعمال کی پوری پوری جزا ملے گی اور وہ ان اعمال میں سے کوئی چیز مفقود نہ پائیں گے۔ ﴿وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَـٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًاوَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا ﴾ (الکھف :18؍49)” اور پکار اٹھیں گے ہائے ہماری کم بختی ! یہ کیسی کتاب ہے کہ اس نے چھوٹی اور بڑی کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑی جو اس میں درج نہ ہوئی ہو اور انہوں نے جو عمل کئے ان سب کو اپنے سامنے موجود پائیں گے اور تیرا رب ذرہ بھر کسی پر ظلم نہیں کرے گا۔“ اس عظیم مقام پر انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تعالیٰ ہی حق مبین ہے، انہیں یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ واضح حق اللہ تعالیٰ ہی میں منحصر ہے۔ اس کے تمام اوضاف عظیم حق ہیں، اس کے افعال حق ہیں، اس کی عبادت حق ہے، اس سے ملاقات ہونا حق ہے، اس کا وعدہ و وعید اور اسکا حکم دینی و جزائی حق ہے اور اس کے رسول حق ہیں۔ پس حق صرف اللہ تعالیٰ ہی میں منحصر ہے اور جو کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے وہ حق ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
uss din Allah unn ko woh badla poora poora deydey ga jiss kay woh mustahiq hain , aur unn ko pata chal jaye ga kay Allah hi haq hai , aur wohi sari baat khol denay wala hai .