Skip to main content

لَّذِىْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِيْرًا

The One Who -
ٱلَّذِى
وہ ذات
to Him (belongs)
لَهُۥ
اسی کے لیے ہے
(the) dominion
مُلْكُ
بادشاہت
(of) the heavens
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کی
and the earth
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کی
and not
وَلَمْ
اور نہیں
He has taken
يَتَّخِذْ
اس نے بنایا
a son
وَلَدًا
کوئی بیٹا
and not
وَلَمْ
اور نہیں
He has
يَكُن
ہے
for Him
لَّهُۥ
اس کے لیے
a partner
شَرِيكٌ
کوئی شریک
in
فِى
میں
the dominion
ٱلْمُلْكِ
بادشاہت (میں)
and He (has) created
وَخَلَقَ
اور اس نے پیدا کیا
every
كُلَّ
ہر
thing
شَىْءٍ
چیز کو
and determined it
فَقَدَّرَهُۥ
پھر تقدیر مقرر کی اس کی
(with) determination
تَقْدِيرًا
تقدیر مقرر کرنا۔ تقدیر بنانا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی

English Sahih:

He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and who has not taken a son and has not had a partner in dominion and has created each thing and determined it with [precise] determination.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ جس کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور اس نے نہ اختیار فرمایا بچہ اور اس کی سلطنت میں کوئی ساجھی نہیں اس نے ہر چیز پیدا کرکے ٹھیک اندازہ پر رکھی،

احمد علی Ahmed Ali

وہ جس کی آسمانوں اور زمین میں سلطنت ہے اور اس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ کوئی سلطنت میں اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اندازہ پر قائم کر دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی (١) اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا (٢) نہ اس کی سلطنت میں کوئی ساتھی ہے (٣) اور ہرچیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب انداز ٹھہرایا (٤) ہے۔

٢۔١ یہ پہلی صفت ہے یعنی کائنات میں تصرف کا مالک صرف وہی ہے، کوئی اور نہیں۔
٢۔٢ اس میں نصاریٰ، یہود اور بعض ان عرب قبائل کا رد عمل جو فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔
٢۔٣ اس میں صنم پرست مشرکین اور (دو خداؤں کے خالق) کے قائلین کا رد عمل ہے۔
٢۔٤ ہرچیز کا خالق صرف وہی ہے اور اپنی حکمت و مشیت کے مطابق اس نے اپنی مخلوقات کو ہر وہ چیز بھی مہیا کی ہے جو اس کے مناسب حال ہے یا ہرچیز کی موت اور روزی اس نے پہلے سے ہی مقرر کر دی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وه کوئی اوﻻد نہیں رکھتا، نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازه ٹھہرا دیا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کسی کو اولاد نہیں بنایا۔ اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور ہر چیز کا ایک اندازہ (پیمانہ) مقرر کیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آسمان و زمین کا سارا ملک اسی کے لئے ہے اور اس نے نہ کوئی فرزند بنایا ہے اور نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے اس نے ہر شے کو خلق کیا ہے اور صحیح اندازے کے مطابق درست بنایا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ (اللہ) کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے لئے ہے اور جس نے نہ (اپنے لئے) کوئی اولاد بنائی ہے اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے پھر اس (کی بقا و ارتقاء کے ہر مرحلہ پر اس کے خواص، افعال اور مدت، الغرض ہر چیز) کو ایک مقررہ اندازے پر ٹھہرایا ہے،