Skip to main content

يٰوَيْلَتٰى لَيْتَنِىْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيْلًا

O woe to me!
يَٰوَيْلَتَىٰ
ہائے افسوس مجھ پر
I wish
لَيْتَنِى
کاش کہ میں
not
لَمْ
نہ
I had taken
أَتَّخِذْ
میں بناتا
that one
فُلَانًا
فلاں شخص کو
(as) a friend
خَلِيلًا
دوست

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

English Sahih:

Oh, woe to me! I wish I had not taken that one as a friend.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا،

احمد علی Ahmed Ali

ہائے میری شامت کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہائے افسوس کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا (١)

٢٨۔١ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نافرمانوں سے دوستی اور وابستگی نہیں رکھنی چاہیئے، اس لئے کہ اچھی صحبت سے انسان اچھا اور بری صحبت سے انسان برا بنتا ہے۔ اکثر لوگوں کی گمراہی کی وجہ غلط دوستوں کا انتخاب اور صحبت بد کا اختیار کرنا ہی ہے۔ اس لئے حدیث میں بھی صالحین کی صحبت کی تاکید اور بری صحبت سے اجتناب کو ایک بہترین مثال سے و اضع کیا گیا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہائے افسوس کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہائے میری بدبختی! کاش میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہائے افسوس-کاش میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہائے افسوس! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا،