Skip to main content

وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَـنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا

And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
say
يَقُولُونَ
جو کہتے ہیں
"Our Lord!
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
Grant
هَبْ
عطا کر
to us
لَنَا
ہم کو
from
مِنْ
میں سے۔
our spouses
أَزْوَٰجِنَا
شوہروں- ہماری بیویوں
and our offspring
وَذُرِّيَّٰتِنَا
اور ہماری اولادوں میں سے
comfort
قُرَّةَ
ٹھنڈک
(to) our eyes
أَعْيُنٍ
آنکھوں کی
and make us
وَٱجْعَلْنَا
اور بنا ہم کو
for the righteous
لِلْمُتَّقِينَ
متقی لوگوں کے لیے
a leader"
إِمَامًا
راہ نما

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو دعائیں مانگا کرتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا"

English Sahih:

And those who say, "Our Lord, grant us from among our wives and offspring comfort to our eyes and make us a leader [i.e., example] for the righteous."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو دعائیں مانگا کرتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ جو عرض کرتے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں دے ہماری بیبیوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا

احمد علی Ahmed Ali

اور وہ جو کہتے ہیں کہ ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا (١)

۷٤۔۱ یعنی انہیں اپنا بھی فرماں بردار بنا اور ہمارا بھی اطاعت گزار جس سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔٧٤
۔١ یعنی ایسا اچھا نمونہ کہ خیر میں وہ ہماری پیروی کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اوﻻد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیش رو بنا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور وہ لوگ برابر دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدایا ہمیں ہماری ازواج اور اولاد کی طرف سے خنکی چشم عطا فرما اور ہمیں صاحبان هتقویٰٰ کا پیشوا بنا دے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (یہ) وہ لوگ ہیں جو (حضورِ باری تعالیٰ میں) عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے،