Skip to main content

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ

When
إِذْ
جب
said
قَالَ
کہا تھا
to them
لَهُمْ
ان سے
their brother
أَخُوهُمْ
ان کے بھائی
Hud
هُودٌ
ہود نے
"Will not
أَلَا
کیا نہیں
you fear (Allah)?
تَتَّقُونَ
تم ڈرتے ہو۔ کیا تقوی اختیار نہیں کرتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

English Sahih:

When their brother Hud said to them, "Will you not fear Allah?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں،

احمد علی Ahmed Ali

جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود (١) نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟۔

١٢٤۔١ ہود علیہ السلام کو بھی عاد کا بھائی اس لئے کہا گیا ہے کہ ہر نبی اسی قوم کا ایک فرد ہوتا ہے، جس کی طرف اسے مبعوث کیا جاتا تھا اور اسی اعتبار سے انہیں اس قوم کا بھائی قرار دیا گیا۔ جیسا کہ آگے بھی آئے گا اور انبیاء ورسل کی یہ بشریت بھی ان کی قوموں کے ایمان لانے میں رکاوٹ بنی رہی ہے ان کا خیال تھا کہ نبی کو بشر نہیں، مافوق البشر ہونا چاہیے آج بھی اس مسلمہ حقیقت سے بےخبر لوگ پیغمبر اسلام حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مافوق البشر باور کرانے پر تلے رہتے ہیں حالانکہ وہ بھی خاندان قریش کے ایک فرد تھے جن کی طرف اولا ان کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جبکہ ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جب اُن سے اُن کے (قومی) بھائی ھود (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،