Skip to main content

وَيَضِيْقُ صَدْرِىْ وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِىْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ

And straitens
وَيَضِيقُ
اور گھٹتا ہے
my breast
صَدْرِى
سینہ میرا
and not
وَلَا
اور نہیں
expresses well
يَنطَلِقُ
چلتی
my tongue
لِسَانِى
زبان میری
so send
فَأَرْسِلْ
تو بھیجیں
for
إِلَىٰ
طرف (نبوت)
Harun
هَٰرُونَ
ہارون کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں

English Sahih:

And that my breast will tighten and my tongue will not be fluent, so send for Aaron.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر،

احمد علی Ahmed Ali

اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے (١) میری زبان چل نہیں رہی (٢) پس تو ہارون کی طرف بھی (وحی) بھیج (٣)۔

١٣۔١ اس خوف سے کہ وہ نہایت سرکش ہے، میری تکذیب کرے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ طبع خوف انبیاء کو بھی لا حق ہو سکتا ہے۔
١٣۔٢ یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام زیادہ بول نہیں سکتے تھے۔ یا اس طرف کہ زبان پر انگارہ رکھنے کی وجہ سے لکنت پیدا ہوگئی تھی، جسے اہل تفسیر بیان کرتے ہیں۔
١٣۔١ یعنی ان کی طرف جبرائیل علیہ السلام کو وحی دے کر بھیج اور انہیں بھی نبوت سے سرفراز فرما کر میرا معاون بنا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور میرا سینہ تنگ ہوتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی سو ہارون کے پاس (وحی) بھیج (کہ وہ میرا ساتھ دے)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (ایسے ناسازگار ماحول میں) میرا سینہ تنگ ہوجاتا ہے اور میری زبان (روانی سے) نہیں چلتی سو ہارون (علیہ السلام) کی طرف (بھی جبرائیل علیہ السلام کو وحی کے ساتھ) بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)،