Skip to main content

فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَـكْنٰهُمْ ۗ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۗ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ

So they denied him
فَكَذَّبُوهُ
تو انہوں نے جھٹلایا اس کو
then We destroyed them
فَأَهْلَكْنَٰهُمْۗ
پھر ہلاک کردیا ہم نے ان کو
Indeed
إِنَّ
بیشک
in
فِى
اس میں
that
ذَٰلِكَ
البتہ
surely is a sign
لَءَايَةًۖ
ایک نشانی ہے
but not
وَمَا
اور نہیں
are
كَانَ
ہیں
most of them
أَكْثَرُهُم
ان میں سے اکثر
believers
مُّؤْمِنِينَ
ایمان لانے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں

English Sahih:

And they denied him, so We destroyed them. Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لئے ہم نے انہیں تباہ کر دیا (١) یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے۔

١٣٩۔١ قوم عاد، دنیا کی مضبوط ترین اور قوی ترین قوم تھی، جس کی بابت اللہ نے فرمایا (الَّتِيْ لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ) 89۔ الفجر;8) ' اس جیسی قوم پیدا ہی نہیں کی گئی ' یعنی جو قوت اور شدت و جبروت میں اس جیسی ہو۔ اس لئے یہ کہا کرتی تھی (مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً) 41۔فصلت;15) ' کون قوت میں ہم سے زیادہ ہے ' لیکن جب اس قوم نے بھی کفر کا راستہ چھوڑ کر ایمان و تقویٰ اختیار نہیں کیا تو اللہ تعالٰی نے سخت ہوا کی صورت میں ان پر عذاب فرمایا جو مکمل سات راتیں اور آٹھ دن ان پر مسلط رہا۔ باد تند آتی اور آدمی کو اٹھا کر فضا میں بلند کرتی اور پھر زور سے سر کے بل زمین پر پٹخ دیتی۔ جس سے اس کا دماغ پھٹ اور ٹوٹ جاتا اور بغیر سر کے ان کے لاشے اس طرح زمین پر پڑے ہوتے گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہیں۔ انہوں نے پہاڑوں، کھوؤں اور غاروں میں بڑی بڑی مضبوط عمارتیں بنا رکھی تھیں۔ پینے کے لئے گہرے کنوئیں کھود رکھے تھے، باغات کی کثرت تھی۔ لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو کوئی چیز ان کے کام نہ آئی اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس انہوں نے اس (ہود) کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں ہلاک کر دیا بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لائے نہیں تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو انہوں نے اس کو (یعنی ھود علیہ السلام کو) جھٹلا دیا پس ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا، بیشک اس (قصہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے،