Skip to main content

فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِيْنَۙ

But they hamstrung her
فَعَقَرُوهَا
تو انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں اس کی
then they became
فَأَصْبَحُوا۟
تو وہ ہوگئے
regretful
نَٰدِمِينَ
نادم ہونے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

English Sahih:

But they hamstrung her and so became regretful.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے

احمد علی Ahmed Ali

سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، (١) بس وہ پشیمان ہوگئے (٢)۔

١٥٧۔١ یعنی باوجود اس بات کے کہ وہ اونٹنی، اللہ کی قدرت کی ایک نشانی اور پیغمبر کی صداقت کی دلیل تھی، قوم ثمود ایمان نہیں لائی اور کفر و شرک کے راستے پر گامزن رہی اور اس کی سرکشی یہاں تک بڑھی کہ بالآخر قدرت کی زندہ نشانی ' اونٹنی ' کی کوچیں کاٹ ڈالیں یعنی اس کے ہاتھوں پیروں کو زخمی کر دیا، جس سے وہ بیٹھ گئی اور پھر اسے قتل کر دیا۔
١٥٧۔٢ یہ اس وقت ہوا جب اونٹنی کے قتل کے بعد حضرت صالح علیہ السلام نے کہا کہ اب تمہیں صرف تین دن کی مہلت ہے، چوتھے دن تمہیں ہلاک کر دیا جائے گا اس کے بعد جب واقع عذاب کی علامتیں ظاہر ہونی شروع ہوگئیں تو پھر ان کی طرف سے بھی اظہار ندامت ہونے لگا۔ لیکن علامات عذاب دیکھ لینے کے بعد ندامت اور توبہ کا کوئی فائدہ نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، بس وه پشیمان ہوگئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر پشیمان ہوئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (سو اسے ہلاک کر دیا) پھر وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہو گئے،