Skip to main content

فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِىْ رَبِّىْ حُكْمًا وَّجَعَلَنِىْ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ

So I fled
فَفَرَرْتُ
تو میں بھاگ گیا
from you
مِنكُمْ
تم سے
when
لَمَّا
جب
I feared you
خِفْتُكُمْ
میں ڈرا تم سے
But granted
فَوَهَبَ
تو بخش دیا
to me
لِى
مجھ کو
my Lord
رَبِّى
میرے رب نے
judgment
حُكْمًا
حکم۔ قوت فیصلہ
and made me
وَجَعَلَنِى
اور بنایا مجھ کو
of
مِنَ
میں سے
the Messengers
ٱلْمُرْسَلِينَ
رسولوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا

English Sahih:

So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me judgement [i.e., wisdom and prophet hood] and appointed me [as one] of the messengers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا،

احمد علی Ahmed Ali

پھر میں تم سے تمہارے ڈر کے مارے بھاگ گیا تب مجھے میرے رب نے دانائی عطا کی اور مجھے رسول بنایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں میں سے کر دیا (١)

٢١۔١ یعنی پہلے جو کچھ ہوا، اپنی جگہ، لیکن اب میں اللہ کا رسول ہوں، اگر میری اطاعت کرے گا تو بچ جائے گا، بصورت دیگر ہلاکت تیرا مقدر ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو جب میں تم سے ڈرا تو بھاگ کھڑا ہوا۔ اس کے بعد میرے پروردگار نے مجھے علم و حکمت عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے قرار دے دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر میں (اس وقت) تمہارے (دائرہ اختیار) سے نکل گیا جب میں تمہارے (ارادوں) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ (نبوت) بخشا اور (بالآخر) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا،